بھکر، 4گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئیٹریک بحال

پیر 5 دسمبر 2016 12:22

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء)بھکرمیں خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں ریلوے ٹریک سیاترگئیں حادثے میں تمام مسافرمحفوظ رہے ، ریلوے حکام نے 4 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے ٹریک بحال کردیا۔ریلوے حکام کے مطابق بہل روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب رات سوا دو بجے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئی تھیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹریک تبدیل کرتے ہوئے پیش آیا ،،حادثے میں ٹرین کے تمام مسافر محفوظ رہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک سے اترنے والی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹا کر ٹریک آمد و رفت کیلیے بحال کردیا گیا ہے جبکہ خوشحال خان ایکسپریس کی ٹریک پر کھڑی بوگیوں کو نوتک ریلوے اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سے مشینری پہنچنے کے بعد متاثرہ بوگیوں کو ٹریک پر لایا جائے گا جس کے بعد خوشحال خان ایکسپریس کو پشاور کیلیے روانہ کردیا جائے گا ۔