قومی سیرت کانفرنس 11 اور 12 دسمبر کو لاہور میں ہو گی

ترکی، سعودی عرب ، مراکش ، لیبیا ، اٹلی سمیت دنیا کے دنیا کے دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے

پیر 5 دسمبر 2016 12:10

قومی سیرت کانفرنس 11 اور 12 دسمبر کو لاہور میں ہو گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام سیرت طیبہ اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بین المذاہب ہم آہنگی کے عنوان سے قومی سیرت کانفرنس 11اور 12دسمبر کو لاہور میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق 11ربیع الاول کو بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کے بعد عالمی مقابلہ حسن قرأت ہوگا جس میں پاکستان، انڈونیشیا، بنگلہ دیش ، مصر ، ایران اور مراکش سمیت دیگر اسلامی ممالک سے قرأ حضرات شرکت کریں گے۔

12ربیع الاول کو قومی سیرت کانفرنس منعقد ہو گی ۔ کانفرنس میں ترکی، سعودی عرب ، مراکش ، لیبیا ، اٹلی سمیت دنیا کے دنیا کے دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں امام کعبہ اور پوپ کے نمائندے کی شرکت کے بھی قوی امکانات ہیں۔ قومی سیرت کانفرنس میں کتب سیرت، کتب نعت ، مقالات سیرت پر قومی اور علاقائی زبانوں میں اول دوم سوم آنے والوں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔