ملک میں سرطان کے باعث روزانہ 30 افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں،دی کینسر کونسل آف آسٹریلیا

پیر 5 دسمبر 2016 11:51

ملک میں سرطان کے باعث روزانہ 30 افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں،دی کینسر ..
کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) آسٹریلیا میں سرطان کے مرض سے ہرروز30 افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف دی کینسر کونسل آف آسٹریلیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرطان سے بچ جانے والوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے تاہم ملک میںاب بھی سرطان ہلاکتوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سرطان کی وجہ سے 11 ہزار افراد موت کا شکار ہوئے۔