اٹلی، ریفرنڈم میں ناکامی پر وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

پیر 5 دسمبر 2016 11:51

اٹلی، ریفرنڈم میں ناکامی پر وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) اٹلی کے وزیراعظم میتھیو رینزی نے آئین میں اصلاحات کے اپنے مجوزہ منصوبے کی عوامی ریفرنڈم میں ناکامی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میتھیو رینزی نے ایک پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نتیجے کی مکمل ذمہ داری لیتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اصلاحات کے مخالفین کو اب واضح تجاویز پیش کرنا ہوں گی۔

سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اصلاحات کی حمایت میں.42 46 فیصد اور مخالفت میں 54.58 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ریفرینڈم میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم ابتدائی نتائج میں اصلاحات کی حمایت کرنے والوں کو ایگزٹ پولز کے مقابلے میں شکست کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ میتھیو رینزی ڈھائی سال تک اٹلی کے وزیراعظم رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :