ڈی سی اوقصورکا گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فارسلولرز کا جائزہ

پیر 5 دسمبر 2016 11:36

قصور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈی سی اوقصورعمارہ خان نے گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فارسلولرز کا جائزہ لیا۔تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت قصوراور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فارسلولرزکا دورہ کیا‘سیکورٹی‘صفائی ستھرائی اوربچوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرای ڈی او سی ڈی تنویراحمدخاں‘ پرنسپل گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے متاثرہ سماعت زرینہ واحد‘پرنسپل گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سللرزنویرہ ظفر اور دیگربھی موجودتھے۔ ڈی سی اوقصورنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچے ہماری خصوصی شفقت اور ہمدردی کے طلبگارہوتے ہیں‘ اساتذہ کا یہ فرض بنتاہے کہ وہ ان بچوں کی تعلیم و تربیت پرخصوصی توجہ دیں۔ ڈی سی اوقصورعمارہ خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں اور اس مقصدکیلئے اربوں روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں بالخصوص سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :