بھکر، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،مسافرمحفوظ رہے

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء)بھکر میں بہل روڈ پھاٹک کے قریب خو شحال خان خٹک ایکسپریس کی تین بو گیاں پٹری سے اتر گئیں۔ کرا چی سے پشاور جانے والی 19اپ خو شحال خان خٹک ایکسپریس کی بہل روڈ ریلو ے پھاٹک کے قریب تین بو گیاں پٹری سے اتر گئیں۔

(جاری ہے)

ریلو ے حکا م کے مطابق حادثہ ٹرین کو ایک پٹری سے دوسری پر منتقل کرتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے میں تمام مسافر محفو ظ رہے جبکہ ملتان سے کندیاں ریلوے سیکشن کو ٹرینیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کیاگیا۔ پشا ور سے کراچی جانے والی خوشحال ایکسپریس اور راولپنڈ ی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر رو کا گیا جبکہ ٹر یک کی بحا لی کیلئے ملتان سے مشینری منگوا ئی گئی ۔