کراچی،نجی ہوٹل میں آتشزدگی ، شاہراہ فیصل پر بدترین ٹریفک جام رہا

سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، دفاتر اور دیگر امور کیلئے جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ کے باعث شاہراہ فیصل پرجناح ہسپتال چورنگی سے نرسری تک ایک ٹریک پر بد ترین ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

کراچی کے جس نجی ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ شاہراہ فیصل اور جناح ہسپتال جانے والی سڑک کے موڑ پر واقع ہے۔ شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال چورنگی سے نرسری تک ایک ٹریک پر بد ترین ٹریفک جام ہوگئی۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ دفاتر اور دیگر کام سے جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

متعلقہ عنوان :