Live Updates

عمران خان کا کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ ایسے واقعات حکومتوں کی حادثات سے نمٹنے کی استعداد پر سوالیہ نشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔یادرہے کہ شہرقائد میں شارع فیصل پر واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔( ن غ)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :