وزیراعلیٰ سندھ کا ہوٹل میں آگ لگنے سے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار، کمشنر کراچی کو نگرانی کی ہدایت

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شارع فیصل جناح ہسپتال کے قریب واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو فون کر کے ہدایت کی کہ تمام معاملات کی کمشنر کراچی خود نگرانی کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول ڈیفنس کو بھی معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں آگ بجھانے کا انتظام تھا یا نہیں اس کی رپورٹ دی جائے اور شہر کے تمام ہوٹلز اور اہم عمارتوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دی جائے کہ ایمرجنسی گیٹ رکھے گئے ہیں یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :