کیٹ ونسلیٹ کی فلم’کولیٹرل بیوٹی‘کا نیا ٹریلر کر دیا گیا

فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 16دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء)معروف اداکار وِل اسمتھ اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی نئی ہالی ووڈڈرامہ فلم ’کولیٹرل بیوٹی ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ فرینکل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹیو کے گرد گھومتی ہے جو ایک حادثے کے بعد خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار معروف اداکار وِل اسمتھ ، اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اورہیلن میرن نبھارہی ہیں ،ْدیگر کاسٹ میں کیرا نائٹلے، ایڈورڈ نورٹن، مائیکل پینا اور نومی ہیرس شامل ہیں۔مائیکل شوگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 16دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔