ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری کا خواب چکنا چور، فلم رئیس کی انتظامیہ نے متعدد سین کاٹ دئیے

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے مد مقابل ایک گانا ریکارڈ کرایا تھا جس کے کچھ سین ریکارڈ ہونا باقی تھے

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ ترین صورتحال کے باعث پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دینے کا خواب چکنا چور ہو کر رہ گیا۔ فلم منتظمین نے فواد خان کی طرح ماہرہ خان کو بھی سین کاٹ کاٹ کر فلم سے تقریباً باہر ہی کردیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مد مقابل ہیروئن کا کردار ادا کرکے دھماکے دار انٹری دینا چاہتی تھیں تاہم ان کا یہ خواب دونوں ممالک کی کشیدہ صورتحال نے چکنا چور کردیا ۔

پہلے انہیں انڈیا میں فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس آنا پڑا اور اب فلم کے کرتا دھرتائوں نے ان کے متعدد سین بھی کاٹ دئیے ہیں۔بالی ووڈ لائف کے مطابق ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے مد مقابل ایک گانا ریکارڈ کرایا تھا جس کے کچھ سین ریکارڈ ہونا باقی تھے تاہم کشیدہ حالات کے باعث اداکارہ انڈیا نہیں جاسکیں۔ ماہرہ خان کے انڈیا نہ جا سکنے کے باعث ان کا پورا گانا ہی فلم سے ختم کردیا گیا ،ْ علاوہ ازیں ماہرہ خان کے شاہ رخ خان کے ہمراہ فلمائے گئے رومانٹک سین بھی ختم کردئیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :