کنگ خان سے ملاقات کے لیے دبنگ خان فلم’’رئیس‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے

سلو میاں کے فلم ’’رئیس‘‘ میں مختصر کردار کی افواہیں گرم ہوگئیں مداحوں نے فلم کے سیٹ پر دونوں اداکاروں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیلفیاں اور تصاویربنائیں

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنے قریبی دوست اور فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات کے لیے فلم ’’رئیس‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے جس کے بعد سلو میاں کے فلم ’’رئیس‘‘ میں مختصر کردار کی افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی وقت کیساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے اور سلو میاں دوست سے ملنے ممبئی میں فلم’’رئیس‘‘ کے پر پہنچ گئے جہاں دونوں سپر اسٹارز نے ایک ساتھ کافی وقت گزارا ،ْ دونوں اداکاروں نے ایوارڈ شو میں پرفارمنس کی ریہرسل بھی کی تاہم دونوں اداکاروں کی ملاقات کے بعد فلم ’’رئیس‘‘ میں سلو میاں کے مختصر کردار کی افواہیں زیر گردش ہیں ،ْمداحوں نے بھی فلم کے سیٹ پر دونوں اداکاروں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیلفیاں اور تصاویربھی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :