بالی ووڈ میں رنبیر اور انوشکا نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

اداکاروں کی فہرست میں رنبیر کپور 37 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، اجے دیوگن 35 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے پر رہے

پیر 5 دسمبر 2016 11:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء)بھارت کے مقبول ترین جریدے ٹائمزآف انڈیا کے’’ٹی اسکور‘‘ نے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما کو مقبولیت میں نمبرون قرار دیدیا۔بھارتی مقبول ترین جریدے ٹائمز آف انڈیا نے اداکاروں کی عوام میں مقبولیت کو جاننے کیلئے’’ٹی اسکور‘‘نامی سلسلہ شروع کیا ہے جس میں الیکٹرانک ، پرنٹ اورسوشل میڈیا پر شہرت کے ذریعے فہرست ترتیب دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی جریدے ٹائمز سلیبرٹیز نے اکتوبر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما نمبر ون پوزیشن پر بر اجمان ہیں ،ْ اداکاروں کی فہرست میں رنبیر کپور 37 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، اجے دیوگن 35 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے اور شاہ رخ خان 33.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔اداکاراؤں میں انوشکا شرما 40 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،دپیکا پڈوکون 33 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پریانکا چوپڑا25 پوائنٹس کیساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم باکس آفس پر120 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔