آگ لگنے پر کوئی فائر الارم نہیں بجا ۔ غیر ملکی عینی شاہد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 11:07

آگ لگنے پر کوئی فائر الارم نہیں بجا ۔ غیر ملکی عینی شاہد

کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء):کراچی میں جناح اسپتال کے قریب واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک جبکہ غیر ملکیوں سمیت30سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ہوٹل میں آگ لگنے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ غیر ملکی عینی شاہد نے بتایا کہ ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد کوئی فائر الارم نہیں بجا۔

غیر ملکی خاتون نے بتایا کہ ہم نے کمبل اوڑھ کر خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد کمروں میں دھواں بھر گیا تھا اور جب کوئی مدد نہ پہنچی تو خود ہی شیشہ توڑ دیا جس سے ہاتھ زخمی ہوا۔ کراچی ہوٹل میں آتزدگی کے اس واقعہ میں یو بی ایل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی متاثر ہوئے ۔ یو بی ایل کرکٹ ٹیم کے مینجر ندیم خان نے بتایا کہ ہمارے کھلاڑی اس وقت صدمے سے دو چار ہیں، وہ اس وقت نہیں کھیل سکتے۔ کھلاڑی پریشانی کے عالم میں رو بھی رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قائد اعظم ٹرافی میچ کے ریفری سے بات ہو رہی ہے۔