چمن: پشین کے علاقہ حرمزئی میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 5شدت پسند ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 10:58

چمن (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) :پشین کے علاقہ حرمزئی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرتے ہوئے جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے5شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ لیویز حکا م نے بتایا کہ شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکارزخمی بھی ہوا۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور غیر ملکی کرنسی برآمدہے۔ لیویز ذرائع نے بتایاکہ شدت پسندوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر مزید علاقوں کا محاصرہ بھی کر لیا گیا ہے۔ مضافاتی علاقوں میں کارروائی کے لیے سکیورٹی فورس کی مزید نفری بھی پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :