وسائل کے لیے سپریم کورٹ کا آپشن موجود ہے-کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتے امید ہے وزیراعلیٰ سندھ ساتھ دیں گے-وسیم اختر
میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 10:56
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) کراچی کے میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ان کے پاس اختیارات اور وسائل کی کمی ہے اور اگر معاملات اسی طرح چلتے رہے تو ان کے پاس سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود ہے جس کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں اس وقت کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتا اور امید ہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میرا ساتھ دیں گے، کیونکہ اس بلدیاتی نظام کے نگراں ہونے کی حیشیت سے یہ ان کی ذمہ داری بھی ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ ان کا مقصد کراچی کے مسائل کو حل کرنا ہے، لیکن جہاں تک اختیارات کی بات ہے تو وہ ضرور آواز اٹھائیں گے جوکہ ان کا آئینی حق بھی ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 148-اے میں واضح لکھا ہے کہ انتظامی، سیاسی اور مالی اختیارات بلدیاتی حکومت کے پاس ہونے چاہئیں۔میئر کراچی نے کہا میرے پاس اختیارات اور وسائل محدود، لیکن جذبہ لامحدود ہے۔
100 روز میں کراچی کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے اور اپنی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے 8 سال سے اس شہر میں ایک بھی کام نہیں ہوا، جب انہیں میئر کا عہدہ ملا ہے تو وہ کم وسائل کے ساتھ بھی کچھ نا کچھ تو کرکے دکھائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین کے ساتھ مل کر کیسے کام کرنا ہے، لہذا انہیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.