یورپی یونین نے شامی بحران کے حل کے لیے نیا پلان تیار کرنا شروع کر دیا ہے،برطانوی میڈیا

پیر 5 دسمبر 2016 10:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) برطانوی اخبار’’دی ٹائمز‘‘ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یورپی یونین نے شام میں بحران کے حل کے لیے ایک نیا پلان تیار کرنا شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پلان کے تحت شام میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی سمجھوتے کے عوض فریقین کو مالی مراعات کی پیشکش کی جائے گی۔ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے یورپی یونین کے نئے پلان کے حوالے سے شامی حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا تاہم اخبار نے یورپی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یونین کے رکن ممالک شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ کرانے کے لیے انہیں مالی مراعات کی پیشکش پر غور کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :