عراق، خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان سے بھرے ٹرک موصل روانہ

پیر 5 دسمبر 2016 10:50

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) عراقی حکومت کی جانب سے موصل میں شدت پسند تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑائے گئے علاقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان سے بھرے متعدد ٹرک روانہ کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق موصل کی لڑائی سے متاثرہ علاقوں سے عام شہری شہر سے نکل رہے ہیں۔ ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ موصل کے مشرق اور جنوب میں حکومتی عمل داری والے علاقوں میں امدادی سامان سے بھرے ٹرک بھیجے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی فورسز اکتوبر سے موصل پر قبضے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :