کانگو میں تازہ جھڑپوں میں 10 فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک

پیر 5 دسمبر 2016 10:50

کنساشا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) وسطی افریقی ملک کانگو میں تشدد کے تازہ واقعات اور جھڑپوں میں 20 افرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ نے کانگو کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ کسائی صوبے میں تشیپاکا نامی شہر میں تازہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں 10 فوجی، 4 پولیس اہلکار اور 6 جنگجو شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ جنگجو حکومتی عمارات پر قبضہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

متعلقہ عنوان :