ہوٹل کے تمام کمروں اور منزلوں کو کلئیر کر دیا گیا ہے ۔ فیصل ایدھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 دسمبر 2016 10:49

کراچی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 دسمبر 2016ء) : کراچی میں نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ ہوٹل کے تمام کمروں کو کلئیر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ خوفزدہ تھے اور باہر نہیں آ رہے تھے ۔ ہوٹل میں غیر ملکیوں کو اردو سمجھ نہیں آ رہی تھی جس کی وجہ سے مشکلات تھیں۔

(جاری ہے)

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد میں 4 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں کوئی بھی غیر ملکی نہیں ہے۔ جبکہ زیر علاج افراد میں غیر ملکی شامل ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ آج صبح کراچی میں جناح اسپتال کے ساتھ واقع ایک ہوٹل کی چھٹی منزل پر آگ لگ گئی، آگ لگنے سے جھلسنے اور دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :