شارجہ :آن لائن کار نمبر پلیٹ نیلامی میں 2 نمبر کار پلیٹ 2.6ملین درہم میں فروخت

پیر 5 دسمبر 2016 10:37

شارجہ :آن لائن کار نمبر پلیٹ نیلامی میں 2 نمبر کار پلیٹ 2.6ملین درہم میں ..

شارجہ: اردو پوائنٹ تازہ ترین ، 05دسمبر2016) : گزشتہ روز ہونے والی کار نمبر پلیٹس کی نیلامی میں 2نمبر کی کار پلیٹ اماراتی شہری نے 2.6ملین درہم میں خرید لی ، ۔ اس نیلامی سے شارجہ ٹریفک اتھارٹی نے تقریباََ16.48ملین درہم کمائے۔ سب سے بڑی نیلامی 2نمبر پلیٹ کی ہی رہی ۔

(جاری ہے)

اسکے بعد 11نمبر کی پلیٹ کی نیلامی 2ملین درہم جبکہ 21نمبر پلیٹ 1.1ملین درہم میں فروخت ہوئی ۔33نمبر کی پلیٹ 1.7ملین درہم میں فروخت ہوئی ۔ اس نیلامی کی خاص بات یہ ہے کہ ان تمام نمبر پلیٹوں کو اماراتی اشخاص نے ہی خریدا ۔آن لائن نیلامی میں ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

شارجہ :آن لائن کار نمبر پلیٹ نیلامی میں 2 نمبر کار پلیٹ 2.6ملین درہم میں ..