خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 12 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے
میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 10:27
جمرود(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے راجگل میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری میں 12 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
(جاری ہے)
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خیبر ایجنسی کے دور افتادہ وادی تیراہ کے پہاڑی علاقے راجگل میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہوئے اور 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب مورگہ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند جاں بحق اور اہم ٹھکانے تباہ ہو گئے تھے، مردان کے علاقے لوند خوڑ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شادی سے واپس آنے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ہنگو میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، پشاور کے علاقے متھرا سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.