کھلاڑی صدمے میں ہیں ،ابھی اس حالت میں نہیں کہ کھیل سکیں ،ندیم خان منیجر یو بی ایل کرکٹ ٹیم

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 5 دسمبر 2016 10:00

کھلاڑی صدمے میں ہیں ،ابھی اس حالت میں نہیں کہ کھیل سکیں ،ندیم خان منیجر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2016ء) کراچی کے ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد قومی کرکٹ کے کھلاڑی بھی نشانہ بنے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یو بی ایل کرکٹ ٹیم کے مینجر ندیم خان نے بتایا کہ وہ رات ساڑھے 3بجے ہوٹل پہنچ گئے تھے۔ اس وقت کھلاڑی پریشانی کےعالم میں رو بھی رہے تھے ۔چوتھے فلور سے کھلاڑی مدد کے لیے پکار رہے تھے۔ ندیم‌خان نے بتایا کہ بعض کرکٹرز کے پھیپھڑوں میں دھواں بھی گیا۔

یاسم مرتضیٰ کے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ایڑی میں فریکچر ہوا۔کرامت علی اور مہدی پھیپھڑوں میں دھواں جانے سے متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ صہیب مقصود نے ایک فیملی کی جان بھی بچائی۔ صہیب مقصود نے ہوٹل کے کوریڈور میں ایک خاندان کو پھنسا ہوا دیکھا تو ان کی مدد کو پہنچ گئے۔ فیملی میں بچے تھے ،ان کی حالت دیکھ کر صہیب مقصود کو دھچکا لگا۔فیملی کو ریسکیو کرنے کی وجہ سے صہیب کو مشکل صورت حال کا سامنا رہا۔ ندیم خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا کہ کھلاڑی محفوظ رہے ۔لڑکے اس وقت کرکٹ نہیں کھیل سکتے ۔کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہلاکتیں دیکھیں ہیں ابھی اس حالت میں نہیں کہ کھیل سکیں۔ہمارے کھلاڑی صدمے سے دوچار ہیں ، اس وقت کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

متعلقہ عنوان :