قطر ائر لائنز کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ ، متعدد مسافر زخمی

پیر 5 دسمبر 2016 10:00

قطر ائر لائنز کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ ، متعدد مسافر زخمی

پرتگال:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،05دسمبر 2016) : واشنگٹن سے دوحا آنے والی پرواز ہوا کے دباؤ کے وجہ سے شدید ائر ٹربیولینس کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہوا کا دباؤ اتنا تھا کہ پرواز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ۔

(جاری ہے)

ٹربیولینس کی وجہ سے متعدد مسافر جنہوں نے اپنی سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی اپنی سیٹوں سے دور جا گرے ۔ائر ٹریبویلنس کی وجہ سے چار مسافر شدید زخمی ہوئے ۔لینڈ کرنے کے بعد تمام مسافروں کو باحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا جنہیں ں بعدازاں ہوٹل منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :