ریاض: سعودی شہری کو ٹویٹر کے غلط استعمال پر دس سال قید کی سزا

پیر 5 دسمبر 2016 09:31

ریاض: سعودی شہری کو ٹویٹر کے غلط استعمال پر دس سال قید کی سزا

ریاض: ( اُردو پوائنٹ ، تازہ ترین ، 05دسمبر 2016) : ریاض کریمنل کورٹ نے سعودی شہری کو ٹویٹر پر تشدد آمیز پیغامات اور داعش کے حق میں تحاریر لکھنے پر دس سال کی سزا کا حکم سنا دیا ۔ ملزم کو دس سال کے بعد رہا ہونے پر کسی بھی دوسرے ملک کا ویز ا جاری نہ کرنے کا حکم بھی سنایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے متنازعہ مواد تحریر کیا تھا ۔ جسے سعودی سائبر کرائم برانچ نے خفیہ نگرانی کے بعد پکڑ لیا ۔ ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیاہے۔ سائبر کرائم پولیس کے اہلکار نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم نے جیسے ہی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایسی تحریریں اپلوڈ کرنی شروع کیں ہم نے اس کی خفیہ نگرانی شروع کر دی۔ اور چند دن کے اندر ملزم کو گرفتا ر کر لیا ۔