طائف:الکبیر علاقے کے شہریوں نے بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے درخواست کر دی

پیر 5 دسمبر 2016 09:31

طائف:الکبیر علاقے کے شہریوں نے بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے درخواست ..

طائف:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 05دسمبر2106): طائف کے علاقے الکبیر کے رہائشیوں نے میونسیپیلٹی حکام کی طرف سے بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے پر مقامی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ ان کے علاقے میں صفائی کا بہتر نظام نہیں ۔ بارش ہونے کی صورت میں پانی کے اخراج کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

علاقے کا ڈرینج سسٹم کافی پرانا ہونے کی وجہ سے پانی کی فراہمی مشکل ہوتی ہے ۔شہریوں کا کہناہے کہ حالنکہ مشرقی علاقوں سے آنے والے سعودی شہری جو عمرہ اور حج کی غرض سے آتے ان کے قیام کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے لیکن سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان زائرین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔شہریوں سے حکومتی حلقوں سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاقے کے مسائل حل کیئے جائیں۔