دبئی:اتصالات سے پاکستان کال کریں صرف تین درہم میں

پیر 5 دسمبر 2016 09:26

دبئی:اتصالات سے پاکستان کال کریں صرف تین درہم میں

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 05دسمبر2106): متحدہ عر ب امارات کی بڑی ٹیلی کام کمپنی اتصالات نے پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت کے لیے سستے ترین کال پیکج ریٹ متعین کر دیئے ہیں ۔ نئی پیشکش میں صارفین اپنی ضرورت کے تحت دن میں فراہم کی جانے والی پانچ آفرز میں سے کوئی بھی تین درہم کے عوض خرید سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس میں ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ ڈیٹا بھی شامل ہے ۔صرف درہم میں آپ متعدد دفعہ یہ پیشکش حا صل کر سکتے ہیں ۔جس میں دس منٹ کی بین الاقوامی کالیں پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت کی جاسکتی ہے ۔ پانچ منٹس باقی ممالک کے لیے جبکہ 15لوکل منٹس بھی ملیں گے ۔ اس کے علاوہ 150ایم بی ڈیٹا ، 20ایس ایم ایس بھی ملیں گے ۔