عمان: کنزیومر کرائم میں ملوث افراد کو جیل یا جرمانہ بھگتنا پڑ سکتاہے

پیر 5 دسمبر 2016 09:26

عمان: کنزیومر کرائم میں ملوث افراد کو جیل یا جرمانہ بھگتنا پڑ سکتاہے

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 05دسمبر2106): عمان کی پبلک اتھارٹی آف کنزیومر پروٹیکشن کے ترجمان کا کہناہے کہ کنزیومر کرائم میں ملوث افراد کو جرمانے کے علاوہ جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

عمانی پبلک اتھارٹی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر واضع طور پر درج کیا گیاہے کہ اگر کوئی شہر ی کسی چیز میں کوئی نقص دیکھے یا خراب چیز ہو اس کو پندرہ دن کے اندر متعلقہ دکان سے بدلوا سکتاہے ۔اگر کوئی دکاندار اسے نہ بدلے تو اسکے خلا ف شکایت درج کروائی جا سکتی ہے ۔