ریاض: شورہ کونسل کی خاتون رکن نے خواتین کے ڈرائیونگ کے حق میں ہمدردانہ اپیل کر دی

پیر 5 دسمبر 2016 08:58

ریاض: شورہ کونسل کی خاتون رکن نے خواتین کے ڈرائیونگ کے حق میں ہمدردانہ ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 05دسمبر2106): سعودی شورہ کونسل کے 7ویں اجلاس میں شورہ کونسل کی رکن ڈاکٹر لطیفہ الشلان نے شورہ کونسل کے 150ارکان سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے حق میں ہمدردانہ اپیل کی ہے ۔ الشلان کا کہناہے کہ خواتین کوسعودی سڑکوں پر ڈرائیونگ کرنے کا حق دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی درست عمل نہیں ۔

(جاری ہے)

شورہ کونسل کے اراکین کو اس بارے میں سوچنا چاہیئے ۔ جو یہ کہتے ہیں کہ خواتین ڈرائیونگ نہیں کر سکتیں وہ غلط کہتے ہیں ۔ خواتین ہر شعبے میں قدم رکھ چکی ہیں تو پھر ان کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت بھی دینی چاہیئیے ۔سعودی معاشرہ خواتین کے ڈرائیونگ کرنے کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے بس اس پر پابندی ختم کریں تو دیکھیں گے کہ کتنی خواتین ڈرائیونگ کرتی ہیں ۔