دبئی رباط روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پانچ افراد ہلاک ،متعدد زخمی

پیر 5 دسمبر 2016 08:53

دبئی رباط روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پانچ افراد ہلاک ،متعدد زخمی

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ، 05دسمبر2106):دبئی رباط روڈ پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے ْ۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ صبح کے وقت پیش آیا سول ڈیفنس کے ٹیمیں فوراََ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق منی بس جس میں 20افراد سوار تھے ۔سامنے سے آنے والی بس سے ٹکر ا گئی ۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کے حکام حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔زخمی افراد کو فوراََ مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جبکہ جان بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو مقامی ہسپتال کے مردہ خانے بھجوادیا گیاہے۔ دبئی پولیس کے اعلی ٰ حکام نے بروقت جائے حادثہ کی جگہ پر پہنچنے پر سول ڈیفنس اہلکاروں کی تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ بروقت پہنچنے سے متعدد افراد کی جان بچائی جاسکی ہے ۔