معروف بھارتی سیاستدان جے للیتا کو دل کا دورہ ،تشویش ناک حالت میں آئی سی یو میں منتقل

اتوار 4 دسمبر 2016 23:50

چنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارت کی معروف سیاستدان اور تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتاکو دل کا دورہ پڑا ہے جس پر انھیں تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا جبکہ ہسپتال کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کی وزیر اعلی اور انڈیا کی معروف سیاستدان جے للیتاجو گذشتہ 2ماہ سے علیل اور چنئی کے اپولو ہسپتال میں زیر علاج رہی ہیں کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس پر انہیں فوری طور پر اپولو ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جے للیتا کو رواں سال 22ستمبر کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی ہو جانے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،اگر چہ آج صبح ہی کہا گیا تھا کہ جے للیتامکمل طور پر صحت مند ہو گئی ہیں اورڈاکٹرز کی قابل ترین ٹیم نے ان کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔جے للیتاکو دل کا دورہ پڑنے کی خبر سنتے ساتھ ہی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی تامل ناڈو کے گورنر سے بات چیت کی اور جے للیتا کی صحت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور معلومات لیں۔

متعلقہ عنوان :