متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے علی رضا عابدی کو تنظیمی پالیسیوں سے انحراف پر پارٹی سے نکال دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو تنظیمی پالیسیوں سے انحراف پر پارٹی سے نکال دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایم اکیو ایم کے مطابق رابطہ کمیٹی نے علی رضا عابدی کی جانب سے 23 اگست کو اختیار کی گئی پالیسی کی پیروی نہ کرنے پر ان کی بنیادی رکنیت خارج کر کے انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے۔ علی رضا عابدی کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق، 23 اگست 2016 کو اختیار کی گئی واضح تنظیمی اور سیاسی پالیسیوں سے متعلق علی رضا عابدی کو متعدد بار متنبہہ کیا گیا لیکن انہوں نے عمل درآمد نہیں کیا۔