چوہدری شجاعت حسین کی مفتی اشرف القادری کی والدہ کی وفات پر ان کی رہائشگاہ جا کرتعزیت اور فاتحہ خوانی

اتوار 4 دسمبر 2016 23:10

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے ممتاز عالم دین مفتی اشرف القادری کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان کی رہائشگاہ مراڑیاں شریف جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ والدہ کی وفات پر غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، پیر معروف سبحانی ،پیر عثمان افضل قادری ، چوہدری سعادت نواز اجنالہ موجود تھے

متعلقہ عنوان :