خانیوال،اڑھائی سالہ بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے سیوریج لائن کے گٹر میں گر کر جابحق

اتوار 4 دسمبر 2016 23:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پیپلز کالونی 3مرلے سکیم میں محمود احمد کا اڈھائی سالہ بچہ عبدالرحمن گھر کے باہر کھیلتے ہوئے سیوریج لائن کے گٹر میں گر کر جابحق ہو گیا یہ واقعہ جب پیش آیا تو اس کے قریب کھیلنے والے بچوں نے شور مچا دیا اور اس دوران اہل علاقہ جمع ہو گئے انہوں نے جب ننے عبدالرحمن کو گٹر سے نکالا تو وہ جا بحق ہو چکا تھا جب والدین کو علم ہوا تو اس کے گھر میں کہرام مچ گیا اور بچے کے والد اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم نے متعدد بار ضلع انتظامیہ خانیوال اور ٹی ایم اے خانیوال کو مطلع کیا ہے کہ کھلے مین ہول کے ڈھکنے لگائے جائے ٹی ایم اے خانیوال کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے کئی ننے پھول سیوریج کے کھلے مین ہولوں میں گر کر جا بحق ہو گئے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے قرار واقعہ سزا دلوائی جائے ۔