سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے سجاول میں بھی مختلف تقریبات انعقاد

اتوار 4 دسمبر 2016 22:50

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے سجاول میں بھی مختلف تقریبات انعقاد کی گئی جس میں مختلف سیاسی سماجی شخصیات، شہریوں نے اجرک ٹوپی پہن کرشرکت کی ،جبکہ بچوں نے خصوصی طورپر روایتی سندھی لباس پہنے ،علاوہ ازیں ضلع کے دیگر شہروں میں سندہی ثقافت اور روایات ولباس کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی تقریبات کا سلسہ جاری ہے ، تقریبات کا سلسلہ مزید دودن تک جاری رہے گا، جس میں مختلف سرکاری و غیرسرکاری اسکولز میں بھی اس سلسلے میں پروگرام منعقدکئے جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :