پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے، امیر جماعت اسلامی سندھ

اتوار 4 دسمبر 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں، حالیہ فیصلے سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے آئندہ چھ ماہ میں مہنگائی میں اضافے کی بات کی گئی ہے۔اس لیئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے اور مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئے سنجیدہ اور کرپشن فری،روز مرہ کی عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں