دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بنائی جانیوالی فوجی عدالتوں کے خصوصی اختیارات 2 جنوری کو ختم ہونگے

محکمہ داخلہ نے فوجی عدالتوں کی مدت بڑھانے سے متعلق وزارت قانون سے مشورہ کرلیا ‘اگر وہ فوجی عدالتوں کی مدت بڑھانے کے خواہاں ہونگے تو تحریری طور پر وزارت قانون کو خط لکھیں گے‘ محکمہ داخلہ

اتوار 4 دسمبر 2016 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بنائی جانیوالی فوجی عدالتوں کے خصوصی اختیارات 2 جنوری کو ختم ہونگے جبکہ محکمہ داخلہ نے فوجی عدالتوں کی مدت بڑھانے سے متعلق وزارت قانون سے مشورہ کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015میں 3 جنوری کو پارلیمنٹ نے 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے کر فوجی عدالتوں کے دائرہ اختیار میں توسیع کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فوجی عدالتوں میں سماعت کی منظوری دی مگر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بنائی جانیوالی فوجی عدالتوں کے خصوصی اختیارات 2 جنوری کو ختم ہونگے جبکہ محکمہ داخلہ نے فوجی عدالتوں کی مدت بڑھانے سے متعلق وزارت قانون سے مشورہ کرلیا ہے محکمہ داخلہ کے مطابق اگر وہ فوجی عدالتوں کی مدت بڑھانے کے خواہاں ہونگے تو تحریری طور پر وزارت قانون کو خط لکھیں گے۔