طورخم بارڈر پر ایف سی نے گزشتہ تین ماہ میں 28 افغان باشندوں کو جعلی دستاویزات پر گرفتار کیا

اتوار 4 دسمبر 2016 22:10

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) طورخم بارڈر پر ایف سی خیبر رایفلز حکام نے گزشتہ تین ماہ میں 28 افغان باشندوں کو جعلی پاکستانی نادرا شناختی کارڈز رکھنے اور افغانستان سے پاکستان سفر کرنے کے لئے استعمال کرنے پر گرفتارکیا ۔

(جاری ہے)

ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم کے راستے پاکستان آنے والے آفغان باشندوں نے نادرا جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی،ایف سی خیبر رایفلز کے ذرائع نے بتایا کہ ایسی28 افغان باشندوں کو تین مہینوں کے دوران گرفتار کئے گئے جو جعلی نادراشناختی کارڈ کو استعمال کرکے پاکستان میں طورخم کے راستے داخل ہورہے تھے انہیں گرفتار کیا ۔

متعلقہ عنوان :