کر پشن کر نیوالوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالنا ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا ‘ عمران خان

پانامہ لیک کیس میں حکمران ہر روز بعد ایک نیا جھوٹ بول رہے ہیں ‘ (ن) لیگ کے اقتدار میں آنے سے نہیں حکمرانوں کی ’’ترقی ‘‘ہوئی ہے‘(ن) لیگ کا ساتھ دینے والوں کی سیاسی کشتی بھی ڈوب جائیں گی‘حکومت ایماندار ہو تو سرمایہ کاری آئے گی‘چیئر مین تحر یک انصاف کا انٹرویو

اتوار 4 دسمبر 2016 22:10

لاہور/بنی گالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالنا ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا ‘پانامہ لیک کیس میں حکمران ہر روز بعد ایک نیا جھوٹ بول رہے ہیں ‘ (ن) لیگ کے اقتدار میں آنے سے نہیں حکمرانوں کی ’’ترقی ‘‘ہوئی ہے‘(ن) لیگ کا ساتھ دینے والوں کی سیاسی کشتی بھی ڈوب جائیں گی ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے ہر دور میں اپنی کر پشن بچانے کیلئے اداروں کو تباہ کیا ہے اور آج بھی نیب سمیت تمام ادارے حکمرانوں کی غلامی کر کے ملک کو تباہ کر رہے ہیں جسکے خلاف ہم آواز بلند کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ہو چکی ہے اس لیے کر پشن کر نیوالوں کو اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہو نا چاہیے اور پانامہ لیکس میں حکمران اپنے انجام کو پہنچے گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے باعث کوئی سرمایہ کار پاکستان نہیں آتا جب کہ حکومت ایماندار ہو تو سرمایہ کاری آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پانامہ میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں لیکن ان کو کوئی نہیں پکڑتا لیکن اگر غریب چھوٹی سی چوری کرے تو اس کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، یہ ظلم کا نظام ہے اس سے قومیں تباہ ہوئیں لہذا ہم نے قانون بنانا ہے تاکہ بڑے بڑے ڈاکووں کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں اور پانامہ لیک کیس میں حکمرانوں کی کر پشن پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ۔