مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش نہیں کر سکے،شیری مزاری

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش نہیں کر سکے ،انہیں پہلے سے تیاری کر کے جانا چاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شریں مزاری نے کہا کہ سرتاج عزیز بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش نہیں کر سکے وہ اس کانفرنس میں شرکت کی پہلے سے تیاری کیوں نہیں کر کے گئے انہیں چاہیے تھا بھرپور تیاری کے ساتھ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرتے تاکہ پاکستان کا موقف اچھے طریقے سے پیش کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :