ْ قطری شہزادہ کا خط حکمرانوں کیلئے رحمت نہیں زحمت اور شر مندگی بن چکا ہے‘ سید خورشید شاہ

پانامہ سکینڈل سے حکمران بچ جائے ایسا ممکن نظر نہیں آتا مگرعمران خان ضرور نوازشر یف کو بچانے میں مصروف ہیں ‘27دسمبرتک مطالبات پورے نہ ہوئے احتجاجی تحر یک کیلئے بلاول بھٹو کی قیادت میں تیار ہیں ‘ہم (ن) لیگ کی حکومت نہیں جمہو ریت بچانے کی بات کرتے ہیں‘گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ کا خط حکمرانوں کیلئے رحمت نہیں زحمت اور شر مندگی بن چکا ہے ‘پانامہ سکینڈل سے حکمران بچ جائے ایسا ممکن نظر نہیں آتا مگرعمران خان ضرور نوازشر یف کو بچانے میں مصروف ہیں ‘27دسمبرتک مطالبات پورے نہ ہوئے احتجاجی تحر یک کیلئے بلاول بھٹو کی قیادت میں تیار ہیں ‘ہم (ن) لیگ کی حکومت نہیں جمہو ریت بچانے کی بات کرتے ہیں ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس عدالتوں کا تجر بہ موجود ہے اس لیے ہم پانامہ معاملے پرعدالت سے دور رہے ہیں اور عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ معاملہ سپر یم کورٹ میں نہ لیکر جائے مگر وہ اپنی نہ تجر بہ کاری کی وجہ سے سپر یم کورٹ آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس میں تو کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیک کا سکینڈل کرپشن کا سب سے بڑ اسکینڈل ہے اور اسکی مکمل تحقیقات اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور (ن) لیگ نے قطری شہزادہ کے خط کے ذریعے جو حر کت کی ہے اس سے انکی مشکلات کمی نہیں ہو ئیں بلکہ خط انکے لیے رحمت کی بجائے زحمت بن چکا ہے ۔

ایک سوا ل کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو4مطالبات دیئے ہیں ان میں کوئی بھی غیر آئینی مطالبہ نہیں اور حکومت کیلئے اچھا ہوگا وہ ہمارے مطالبات مان لیں ورنہ 27دسمبرتک مطالبات پورے نہ ہوئے احتجاجی تحر یک کیلئے بلاول بھٹو کی قیادت میں تیار ہیں پھر حالات کی ذمہ داری (ن) لیگ پر ہی عائد ہوگی ۔