مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام سے کئے وعدوں کو پورا کیا ہے ،چوہدری اکرام

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

سیالکوٹ۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام سے کئے وعدوں کو پورا کیا ہے ، عوام نے جس اعتماد کا اظہار عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) پر کیا تھا آج اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، حکومت نے بھی وسائل کا رخ عوام کی طرف کر دیا ہے اور ملک بھر میں میرٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے، حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل ہو رہی ہے اور مخالفین ترقی کے دشمن ہیںجو ملک کو ترقی کی راہ پر نہیں دیکھنا چاہتے، وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر علیٰ پنجاب شہباز شریف دوبارہ اپنے منصب پر فائز ہوں گے اور پاکستان کی ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے ۔