ْمرکزی انجمن تاجران سیالکوٹ کی منشاء اللہ بٹ کو صوبائی وزیر بلدیات منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 4 دسمبر 2016 20:50

سیالکوٹ۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)مرکزی انجمن تاجران سیالکوٹ کے صدر حاجی غلام مجتبیٰ مہر ، جنرل سیکرٹری حاجی احسان الحق بٹ ، عرفان لطیف میر اور دیگر نے سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) و رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ کو صوبائی وزیر بلدیات منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ، انجمن تاجران کے رہنماؤں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشاء اللہ بٹ کی پارٹی کے لئے خدمات کو قائدین قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔