وزارت پانی و بجلی اندازوں پر چلائی جا رہی ہے،سلیم مانڈوی والا کا عوام کو بجلی کے اضافی بل بھیجنے پر احتجاج

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عوام کو بجلی کے اضافی بل بھیجنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت پانی و بجلی اندازوں پر چلائی جا رہی ہے۔ آئیسکو نے صارفین کو اندازے پربجلی کے بھیج دیے وفاقی وزرا اپنی وزارتیں چلانے کی بجائے پاناما کا کیس لڑ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے وفاقی وزرا کی عدم دلچسپی کا فائدہ اٹھا یا اور صارفین کو رواں ماہ ہزاروں روپے کے اضافے بل بھیج دیے نہیں۔

غریب عوام کو اضافی بل بھیجنا سرا سر زیادتی ہے۔ وزارت پانی و بجلی اپنی وصولیاں ظاہر کرنے کے لیے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔ غلط اعدادو شمار کے ذریعے اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کررہی ہے۔ سندھ ، جنوبی پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے دیہی علاقوں میں ابھی بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول تبدیل کرکے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بجلی کی قیمت میں دو سو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ غریب عوام کو دی جانیوالی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ سرکلر ڈیبٹ ایک مرتبہ پھر تین سو ارب روپے سے زائد ہوگیا ہے جب کہ بجلی کے نقصانات پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پانی وبجلی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت کو عوام سے بھتہ لینے کی عادت پڑ گئی ہے۔ بجلی صارفین حکومتی ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام سے اضافی بلوں کی وصولی کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک پیش کر رہی ہی

متعلقہ عنوان :