ملک میں غریب لوگ ،غربت اور بے روز گاری کے ہاتھوں پریشان ہوکربچوں سمیت اپنی زندگیوں کا خاتمہ کررہے ہیں، ہدایت الرحمان بلوچ

حکومتی سطح پر اقرباپروری ،رشوت وسفار ش نے نوجوانوں کومایوس کر دیا ہے، صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک میں غریب لوگ ،غربت اور بے روز گاری کے ہاتھوں پریشان ہوکربچوں سمیت اپنی زندگیوں کا خاتمہ کررہے ہیں اس حوالے سے بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہے،نوجوان روز گار کے حصول کیلئے پریشان ہیں حکومتی سطح پر اقرباپروری ،رشوت وسفار ش نے نوجوانوں کومایوس کر دیا ہے ایک طرف اشرافیہ ہے جو ملک کے تمام وسائل پر قابض ہیں اورانہیں ہڑپ کررہی ہے اور دوسری طرف غریب عوام ہے جن پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد کران کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے ۔

اقتصادی راہداری کے حوالے سے بھی بلوچستان کوجائز حقوق میسر ہوتانظر نہیں آتاجو بہت بڑی زیادتی ہوگی ۔بدامنی ،غربت وپریشانی کا راستہ روکھنے کیلئے عدل وانصاف ضروری ہے جماعت اسلامی کے ذمہ داران منصوبہ عمل میں طئے شدہ اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے منصوبہ عمل کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں صوبائی نائب امراء ڈاکٹر محمد ابراہیم، بشیر احمدماندائی،عبدالولی خان شاکر ،حافظ نورعلی،محمد حلیم حماس ،مولانا عبدالواسع قلندرانی نے شرکت کی اجلاس میں سال 2016ء منصوبہ پر عمل درآمد اور سال2017ء منصوبہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے گیے اس موقع پر ڈاکٹر محمد ابراہیم،بشیرا حمدماندائی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں سخت سردی میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری اور گیس نایاب ہے ۔

یہ ظلم و جبر کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :