پنجاب حکومت کا 42 وزراء کیلئے نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

42 وزراء کیلئے سرکاری رہائش گاہیں،سیکرٹریٹ میں دفاتر کم پڑ گئے وزراء کیلئے رہائش گاہوں کی تلاشجاری، ذرائع

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے 42 وزراء کیلئے نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 42 وزراء کیلئے سرکاری رہائش گاہیں کم پڑ گئی ہیں ان وزراء کیلئے اب رہائش گاہیں تلاش کی جارہی ہیں جبکہ سیکرٹریٹ میں دفاتر بھی کم پڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے نئے وزراء بنانے کے بعد پنجاب کابینہ ممبران کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہے جن میں 32 وزیر ہیں پانچ ایڈوائزر اور پانچ مشیر شامل ہیں نئے وزراء کیلئے نئی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں جبکہ حکومت کے پاس ان وزراء کیلئے مرسڈیز گاڑیاں بھی موجود نہیں تھیں حکومت کو ان وزراء کو سرکاری رہائش گاہیں فراہم کرنے میں بھی مشکلات درپیش ہیں سیونتھ کلب روڈ پر رہائش گاہیں کم جبکہ وزراء کی تعداد زیادہ ہے اس لئے شہر کے دیگر علاقوں میں مکانات لئے جارہے ہیں پنجاب میں پالیمانی سیکرٹریوں کی تعداد 33 ہے جو پہلے ہی سرکاری گاڑیاں استعمال کررہی ہیں حکومت نئے وزراء کیلئے اربوں روپے سے نئی لگژری گاڑیاں خرید رہی ہے۔

(عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :