پاکستان مختلف ممالککے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنا رہا ہے‘ اعزاز چوہدری

اتوار 4 دسمبر 2016 20:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مثالی جغرافیائی محل وقوع، وسیع روابط اور تجارت کے بہترین مواقع کی صلاحیت کے باعث دنیا کے مختلف ممالککے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنا رہا ہے اور ان بہتر تعلقات سے لطف اندوز بھی ہو رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگندے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والے زبردست انقلابات جس میں نئی صف بندی کی جا رہی ہے کے تحت اسلام آباد کو سفارتی محاذوں پر الگ تھلگ نہیں کیا جا سکتا۔

بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد اور جھوٹا ہے جس سے انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے لیے مفید ثابت ہوگا لیکن بھارت کو ترقی ہضم نہیں ہو پا رہی اور وہ منفی حرکتیں کر رہا ہے۔

پاکستان نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے بلا متیاز بھرپورکاروائیاں کیں اور دہشت گردی پر کافی حد تک قابو بھی پا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں بلکہ اس کا دفاع مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے، اسے شوخیاں مارکر خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، اعزاز احمد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کو براہ راست ایک دوسرے سے بات چیت کرنی چاہیے تاکہ معاملات کو حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :