کرپشن کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ،رشوت ستانی کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کی عالمی سطح پرستائش ہے ‘ پاکستان رشوت ستانی اور بدعنوانی کے انسداد کیلئے پڑوسی ملک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جو بدعنوانی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کے عزم کا مظہر ہے‘حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی کا نتیجہ عالمی سطح پر ملک کے بہتر امیج کی صورت میںبرآمد ہورہا ہے‘پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششوں کرنیوالاجنوبی ایشیاکا اکلوتا ملک ہے، کرپشن اوربدعنوانی پر زیروٹالرنس کارویہ بہتر نتائج لارہاہے

وزیراعلیٰ کا معروف امریکی جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ میں کرپشن ‘بدعنوانی اور اقربا پروری کے بارے میں شائع رپورٹ پر تبصرہ

اتوار 4 دسمبر 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ رشوت ستانی کے خاتمے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔معروف امریکی جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ میں کرپشن ،بدعنوانی اور اقربا پروری کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان رشوت ستانی اور بدعنوانی کے انسداد کیلئے پڑوسی ملک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کے عزم کا مظہر ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر کے 199ممالک میں پاکستان انسداد رشوت ستانی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے سلسلے میںد رجہ بندی کے لحاظ سے 166درجے پر ہے جبکہ بھارت پاکستان سے درجہ بندی کے لحاظ سے 12درجے نیچی178ویں نمبر پر ہے جو اس کے’’ شائننگ انڈیا ‘‘کے دعوئوں کی یکسر نفی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی کا نتیجہ عالمی سطح پر ملک کے بہتر امیج کی صورت میںبرآمد ہورہا ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ معروف امریکی جریدے’’ فارن پالیسی‘‘ کی رپورٹ جنوری2016 میں ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں اور عالمی سطح پر 3درجے بہتری کی رپورٹ کی تائید کرتی ہے۔وزیراعلی محمد شہباز شریف نے بتایا کہ قابل ذکر امر یہ ہے کہ پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششوں کرنے والاجنوبی ایشیاکا اکلوتا ملک ہے۔

ایک ایسے ادارے کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کی کامیابی کی تائیدبہت معنی اوروزن رکھتی ہے جو دنیا بھر میںاپنی مضبوط ساکھ رکھتا ہے اور جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ نچلی سطح سے اوپر تک کرپشن اوربدعنوانی پر زیروٹالرنس کارویہ بہتر نتائج لارہاہے۔وزیراعلی نے کہا کہ انسداد کرپشن کیلئے پاکستان کی بہتر کارکردگی اس امرکی دلیل ہے کہ اگر ہم انڈیا پر سبقت حاصل کر سکتے ہیں تو ہم اسے دوسرے امور میں کیوں نہیں ہرا سکتی وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ اگر اخلاص کے ساتھ منزل کے حصول پر توجہ مرتکز کی جائے تو کوئی بھی چیلنج ناقال تسخیر نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قوم ڈوب کر ابھرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔پاکستانی مشکلات کوشکست دینے کی صلاحیت سے مالامال اوریہی وجہ ہے کہ بہت سی اچھی خبریںسامنے آنا شروع ہو چکی ہیں۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ 2013 سے اب تک پاکستان کے حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں اورمستقبل میںمضبوط اور مستحکم سیاسی ماحول سے پالیسیوں میں تسلسل سے ہم ہر میدان میںمدمقابل کوشکست دینے کی مکمل صلاحیت سے مالا مال ہیں ۔

متعلقہ عنوان :