سکھر،نوجوان کو اغواء کرنے کی مبینہ کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

اتوار 4 دسمبر 2016 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) نوجوان کو اغواء کرنے کی مبینہ کوشش پولیس نے ناکام بنا ڈالی ، خروس برادری کے دو گروپوں میں تنازعہ چل رہا ہے ، پولیس کا موقف تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ ائیر پورٹ کی حد بچل شاہ میانی کا رہائشی نوجوان سہیل احمد خروس گھر سے شہر میں سبزی فروخت کرنے جا رہا تھا کہ خروس برادری کے چند افراد نے اسے اغواء کرنے کی کوشش کی اہلخانہ نے اس کے اغواء کی اطلاع فوری پولیس کو دی جس پر پولیس نے مبینہ اغواء کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مبینہ اغواء میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا اس واقع کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خروس برادری کے دو گروپوں میں تنازعہ چل رہا ہے اور اس سلسلے میں نوجوان سہیل احمد کو اغواء کرنی کی کوشش کی گئی ہے تاہم بروقت کاروائی سے مبینہ اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے پولیس نے نوجوان سے بیان قلمبند کر لیا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :