پولیو فری سال کے لیے دسمبر کی پولیو کی قومی مہم میں مانیٹرنگ پر بھر پور توجہ دی جائے ،صوبائی وزیر

پولیو کے خاتمے کے لیے ای ڈی اوز مہمات کی نگرانی مزید بہتر بنا ئیں؛ خواجہ عمران نذیر

اتوار 4 دسمبر 2016 20:10

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ہدایت دی ہے پنجاب میں پو لیو فری سال مکمل کرنے لیے دسمبر کی مہم پر بھر پور توجہ دی جائے ۔ ماہانہ ای ڈی اوزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اگرچہ پنجاب میں اس سال کوئی پولیو کا کیس نہیں ہوا تاہم ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی اس بات کی متقاضی ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ای ڈی اوز مہمات کی نگرانی مزید بہتر بنا ئیں۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید، پروگرام منیجرز، پنجاب کے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ، پالیسی اینڈ سٹرٹیجک پلاننگ یونٹ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، وزیر اعلیٰ روڈمیپ پروگرام برائے ہیلتھ ریفارمز ، یو نیسیف، عا لمی ادارہ صحت، اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے سلسلے میں ماہانہ ای ڈی اوز طے شدہ طریقہ کار کے مطابق عملدرآمد پر توجہ دیں۔

خواجہ عمران نذیر نے تمام اضلاع کے افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق جعلی و غیر معیاری ادویا ت اور بلا لائسنس ایلو پیتھک اور ہر بل ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اس مکرو ہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کیا جائے۔ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمد نے نیشنل ایمر جنسی ایکشن پلان برا ئے پولیو 2016-17 کے حوا لے سے احتساب،مینجمنٹ اور پروگرام میں دئے گئے ٹارگٹس کی اعدادوشمار سے وضاحت کی۔

انہوں نے پولیو کے بین الاقوامی تکنیکی ایڈوائزری گروپ کے پنجاب کے دورے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تازہ ترین پی ایچ ایس سروے کے مطابق دیہی اور شہری علاقوں میں ایمیونایزیشن کی شرح میں اب صرف ایک فیصد کا فرق رہ گیا ہے۔ سیکر ٹری پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے کہا کہ صوبہ بھر میںڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو کی سطح پر ہسپتالوں کی بہتری کے لیے اقدام کیے جا رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں ہسپتالوں پر نئے خطوط پر کام ہو رہاہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید نے کہا کہ با ئیو میٹرک حا ضری کو یقینی بنا یا جا ئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں امیونائزیشن کی صورتحال میں بہت بہتری ائی ہے اور ویکسی نیٹرز کی حاضری اور کاردکرگی بہت حوصلہ افزا ہے۔ اس موقع پر سیف ڈیلیوریز ، ڈاکٹرز کی حاضری، ہسپتالوں کی صفائی ، سٹاف کی موجودگی اور دیگر تکنیکی اور انتظامی امور پر اعدادوشمار کا جا ئزہ بھی لیا گیا۔ وزیراعلیٰ روڈمیپ پروگرام برائے ہیلتھ ریفارمز نے روٹا وائرس ویکسین کے حوالے سے ٹریننگ، کولڈ چین اور دیگر تیاریوں کو اکتوبر سے پہلے مکمل کرنے کی پر زور دیا

متعلقہ عنوان :